کرکٹر ہربھجن سنگھ نے سیاست میں اترنے کی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔
میڈیا میں ان کے کانگریس سے الیکشن لڑنے کی خبروں کے بعد ہربھجن کی یہ
صفائی آئی ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ ہربھجن سنگھ پنجاب کی جالندھر سیٹ سے
کانگریس کے لئے اسمبلی انتخابات لڑ سکتے ہیں۔ لیکن ہربھجن نے آج ٹویٹ کر
اسے افواہ بتایا اور اسے روکنے کو کہا۔
اس سے پہلے پنجاب کانگریس صدر کیپٹن امرندر سنگھ کی 6 ماہ پہلے کرکٹر
ہربھجن سنگھ سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس دوران بھی
ہربھجن سنگھ کے کانگریس میں
آنے کی خبریں گشت کر رہی تھیں۔ دہلی میں موجود کیپٹن امرندر سنگھ سے بدھ کو
سوال کیا گیا کہ اگر ہربھجن سنگھ کانگریس میں آنا چاہیں تو؟ اس پر کیپٹن
امرندر سنگھ نے جواب دیا کہ اگر وہ آتے ہیں تو ان کا استقبال ہے۔ بتا دیں کہ بی جے پی چھوڑنے کے بعد نوجوت سنگھ سدھو بھی کانگریس کے رابطے
میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات بھی
کی تھی۔ ان کی بیوی نوجوت کور پہلے ہی کانگریس میں شامل ہو چکی ہیں۔